بھٹکل:27/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل بلدیہ دکانوں کی اعلانیہ نیلامی کارروائی کے خلاف ہوئے احتجاج کے دوران دفتر کے اندر گھس کر خود سوزی کے ذریعے ہلاکت، بلدیہ دفتر پرپتھراؤ کے بعد سماج کے کچھ نوجوان پر درج کئے گئے ڈکیتی مقدمات کو رد کرنے کا مطالبہ لے کر جمعرات کو ضلع ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم دئیے جانے کی بھٹکل نامدھاری ترقی سنگھ کے لیڈران نے جانکاری دی ہے۔
اس سلسلے میں سنگھ کے لیڈر راجیش نائک نے وضاحت کی ہے کہ اس سے قبل بھی سماج کی طرف سے اپیل سونپی گئی ہے، لیکن پولس ڈکیتی کیس کو منسوخ نہیں کررہی ہے۔ اسی بات کو لے کر نامدھاری سنگھ کے عہدیداران اور ذمہ داران سے بھٹکل ڈی وائی ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے معلومات چاہی تو انہوں نے کہاکہ ضلع ایس پی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ضروری اقدام کرنےکی ہمیں جانکاری دی ہے جس کے پیش نظر سماج کی طرف مجوزہ پولس تھانے کے روبرو کئے جانے والا احتجاج اب نہیں ہوگا۔ البتہ جمعرات کو ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے نوجوانوں پر دائر ڈکیتی کیس کو ردکرنے ، معصوموں کی گرفتاری روکنے اور مہلوک رام چندرنائک کے خاندان والوں کی طرف سے دائر کردہ مقدمہ کے ملزمان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ لےکر میمورنڈم دئیے جانے کی بات کہی۔